Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلح افواج کی شاندار پریڈ نے قوم میں نئی روح پھونک دی، سردار تنویر الیاس

Now Reading:

مسلح افواج کی شاندار پریڈ نے قوم میں نئی روح پھونک دی، سردار تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی شاندار پریڈ نے قوم میں نئی روح پھونک دی۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مل کر بنایا تھا، مل کر اس کی حفاظت کریں گے، مسلح افواج کی شاندار پریڈ نے قوم میں نئی روح پھونک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریڈ عزم اور حوصلے کا استعارہ ہے جو قوم کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کا درس دیتی ہے، قوم اور فوج کے باہمی رشتے انمول ہیں، ان میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی جائیگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیرِ اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement

رواں برس قیام یومِ پاکستان کی مرکزی پریڈ کی تھیم ’شاد رہے پاکستان‘ رکھی گئی تھی جو قومی ترانے سے ماخوذ ہے۔

پریڈ میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر دستوں نے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لیا، اس موقع پر خصوصی فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر خصوصی بگل بجایا گیا، قومی ترانہ پڑھنے اور تلاوت کلام پاک کے بعد پریڈ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی جیپ میں سوار ہو کر مسلح افواج کا معائنہ کیا۔

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر