
سمندری بگلے یعنی سی گل بہت بےباک اور جھپٹنے والے ہوتے ہیں۔ برطانیہ اور یورپ میں یہ سیاحوں کے ہاتھ سے کھانا چھین لیتے ہیں اور ٹھونگیں بھی مارتے ہیں۔ اب اطالوی شہر وینس کے سیاحوں کو بگلے بھگانے کے لیے پانی کی پستولیں دی گئی ہیں۔
برطانیہ سمیت کئ یورپی ممالک میں حملہ آور سی گل کو مارنے یا زخمی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جب وینس کے تاریخی شہر میں سیاح پانی کے قریب ہوتے ہیں تو یہ پرندے ان سے پیزا اور روٹی وغیرہ چھین لیتے ہیں۔ اسی لیے انتظامیہ نے خود حفاظتی اور بے ضرر ہتھیار کی صورت میں پانی کی دھار پھینکنے والی پستولیں یا واٹر گن تقسیم کی ہیں۔
وینس کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد جب یہاں سیاحوں کی آمد شروع ہوئی تو بگلوں کے انسانوں پر حملے بھی بڑھے ہیں۔ یہاں تک کہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسی تناظر میں شرارتی پرندوں کو پانی کی بوچھاڑ سے بھگانے کا طریقہ دریافت کیا گیا ہے۔
وینس میں ایک ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ پانی کی پھوار پھینکنے والی پستولوں کا بہت فائدہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بحری بگلے نارنجی رنگ سے دور بھاگتے ہیں اور اسی وجہ سے پستولوں میں نارنجی رنگ کا پانی بھرا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News