Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارائیں میک اپ کے بغیر کیسی دکھتی ہیں؟

Now Reading:

اداکارائیں میک اپ کے بغیر کیسی دکھتی ہیں؟

اداکارائیں پاکستان کی ہوں، ہندوستان یا ہولی ووڈ کی انہیں میک اپ کے بغیر دیکھ کے آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ ان معروف خواتین کا لک میک اپ کے بعد تبدیل کر دیتے ہیں مگر کیا آپ نے بغیر میک اپ کے ان مشہور سلیبریٹز کے چہرے دیکھے ہیں؟ اگر نہیں تو دیکھ کے بتائیں کہ اسکرین پر نظر آنے والے یہ خوبصورت چہرے حقیقت میں کس حد تک مختلف ہیں۔

پاکستان اور بھارت دونوں میں یکساں مقبولیت رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان اپنی قدرتی خوبصورتی کی بناء پر جانی جاتی ہیں اور ان تصاویر میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں جو تیزی سے عروج کی جانب گامزن ہیں۔

Advertisement

ہانیہ عامر نے بہت تیزی سے انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے ہیں اور ان کے مختلف ڈرامے کافی مقبول ہوئے ہیں۔

ماورا حسین بھی پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں اور وہ اکثر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کبریٰ خان کا نام بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں وہ بھی پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

Advertisement

اداکارہ صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم ہندی میڈیم جلد ریلیز ہونے والی ہے، اداکارہ کی ان تصاویر میں آپ فرق دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں خود کو منوایا ہے ۔

مایا علی اس وقت ٹیلیویژن کی چند بڑی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔

Advertisement

صنم بلوچ اداکاری کے ساتھ ایک مارننگ شو کی میزبان بھی ہیں اور اکثر سادہ ہی نظر آتی ہیں۔

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمشا خان کی تصاویر دیکھ کر بھی آپ فرق محسوس کر سکتے ہیں۔

عائزہ خان بھی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ ہیں جو شادی کے کافی عرصے بعد دوبارہ شوبز کی دنیا میں سرگرم ہوئی ہیں۔

Advertisement

پاکستان اور بھارت دونوں جگہ کام کرنے والی حمائمہ ملک بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔

ماڈلنگ، ٹی وی ڈرامے اور فلم ہر جگہ خود کو نمایاں کرنے والی اداکارہ سائرہ یوسف کی تصاویر میں بھی واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹیلیویژن ڈراموں کے بعد فلم نگری میں قدم رکھ کر شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سجل علی اس وقت پاکستان میں ٹی وی کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

Advertisement

صنم سعید پاکستان کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جو ٹی وی کے بعد اب فلموں میں بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نے بہت تیزی سے ٹی وی انڈسٹری میں جگہ بنائی مگر آج کل بچے کی پیدائش کے بعد وہ وقتی طور پر چھوٹی اسکرین سے دور ہیں۔

کامیڈی ڈرامے بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر گلوکاری کے شعبے میں بھی سرگرم ہیں۔

Advertisement

علیزے شاہ اکثر مختلف وجوہات کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں مگر اداکاری کے میدان میں وہ تیزی سے ابھر رہی ہیں۔

ونڈو ویمن کا کردار ادا کرکے دنیا بھر میں مشہور ہوجانے والی اداکارہ حقیقی زندگی میں ونڈرویمن سے بہت مختلف ہیں۔

جینیفر لوپز اداکارہ، گلوکارہ، رقاصہ اور فیشن ڈیزائنر ہیں اور پوری دنیا میں لوگ انہیں پہچانتے ہیں، مگر میک اپ کے بغیر انہیں پہچاننا کافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

معروف امریکی گلوکارہ بیونسے اپنے کنسرٹس میں بہت زیادہ میک اپ کے ساتھ نظر آتی ہیں اور میک اپ کے بغیر ان کی شخصیت کافی زیادہ مختلف ہے۔

سپرماڈل کی زندگی بھی کافی گلیمرس ہوتی ہے چاہے وہ رن وے پر ہوں یا نہیں، مگر جی جی حدید میک اپ کے بغیر بھی کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتیں۔

حقیقی زندگی اور پردہ اسکرین پر یہ گلوکارہ و اداکارہ کتنی مختلف ہیں، اس کا اندازہ آپ ان تصاویر سے بخوبی لگاسکتے ہیں۔

Advertisement

کچھ عرصے قبل معروف گلوکارہ نے اپنی میک اپ فری سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ میک اپ سے بھی ان کی شخصیت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

ٹیلر سوئفٹ اس وقت دنیا بھر میں انتہائی مقبول گلوکارہ ہیں ، مگر میک اپ کے بغیر تصاویر شیئر کرنے سے گھبراتی نہیں۔

یقین کرنا مشکل ہے کہ میک اپ مصنوعات کی ایک بڑی کمپنی چلانے والی اداکارہ خود بغیر میک اپ کی تصاویر شیئر کرے، مگر ایسا اکثر ہوتا ہے۔

Advertisement

ہولی ووڈ اسٹار نے مصروفیات کے دوران بھی انسٹاگرام پر اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کی جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان پر بڑھاپا طاری ہورہا ہے۔

کیپٹن مارول کے کردار سے حال ہی میں دنیا بھر میں اپنے مداحوں میں مزید اضافہ کرنے والی اداکارہ میک اپ اور میک اپ کے بغیر کافی مختلف لگتی ہیں۔

گیمز آف تھیرونز کی اداکارہ میک اپ کے بغیر کتنی مختلف لگتی ہیں ۔

Advertisement

اداکارہ عالیہ بھٹ بغیر میک اپ اور میک اپ کے ساتھ کیسی نظر آتی ہیں، وہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کیارا کو بولی ووڈ میں زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر اکثر مقبول ہیروز کے ساتھ انہیں کاسٹ کیا جاتا ہے۔

پرینیتی چوپڑا اصل اور اسکرین کی زندگی میں کچھ زیادہ مختلف نہیں لگتیں ۔

Advertisement

اس وقت بولی ووڈ کی سرفہرست اداکاراﺅں کا ذکر ہو تو دپیکا پڈوکون کا نام اس میں ضرور شامل ہوگا، جو اب ہولی ووڈ میں بھی اپنے قدم جما رہی ہیں۔

شردھا کپور بہت تیزی سے بولی ووڈ میں اپنا نام بنارہی ہیں اور ان کی بیشتر فلمیں دیکھنے والوں کو پسند آئی ہیں۔

بولی ووڈ کی یہ اداکارہ اپنے فیشن اسٹائل کے باعث زیادہ توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

Advertisement

انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بغیر میک اپ اور میک اپ کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

کرینہ کپور کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں مگر لگتا ہے کہ اصل زندگی اور پردہ اسکرین میں ان کے روپ رنگ میں کافی فرق ہے۔

بولی ووڈ کی باربی ڈول بھی بغیر میک اپ اور میک اپ کے ساتھ کافی مختلف لگتی ہیں ۔

Advertisement

سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے کے دو انداز، آپ کی کیا رائے ہے؟

اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی بغیر میک اپ اکثر افراد کے لئے پہچاننا آسان ثابت نہیں ہوگا۔

سوناکشی سنہا نے فلم دبنگ سے شہرت حاصل کی اور اب کافی مصروف ہیں۔

Advertisement

سونم کپور مختلف طرز کے کرداروں کو ادا کرکے شہرت سمیٹنے میں کامیاب رہی، مگر کیا آپ بغیر میک اپ کے ان کو پہچان سکتے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر