Advertisement
Advertisement
Advertisement

والدہ کو ستارہ امتیاز ملنا ہمارے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے، اداکار شان

Now Reading:

والدہ کو ستارہ امتیاز ملنا ہمارے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے، اداکار شان

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے بیٹے اور اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ والدہ کو ستارہ امتیاز ملنا ہمارے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے۔

اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مرحومہ والدہ نیلو بیگم کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اُنہیں ملنے والے ستارہ امتیاز کی تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے والدہ کو ستارہ امتیاز ملنے پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ستارہ امتیاز میری والدہ کو دیا گیا ہے اور یہ ہم سب کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

 شان شاہد کا کہنا تھا کہ کاش میں اپنی والدہ کو اسے پہنتے ہوئے دیکھ سکتا۔

اداکار نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ، میری والدہ کو اگلے جہاں میں بھی خوش رکھے آمین۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقع پر حکومت کی جانب سے اداکارہ نیلو بیگم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ نیلو 1940 میں بھیرہ میں پیدا ہوئیں، 1956 میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔

Advertisement

اداکارہ فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔

نیلو بیگم کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

انہوں نے کئی یاد گار فلموں میں فنِ اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ فلم ’سات لاکھ‘ کا گانا ’آئے موسم رنگیلے‘ نیلو بیگم کی پہچان بنا۔

اداکارہ نیلو بیگم گزشتہ برس لاہور میں انتقال کرگئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر