Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، معید یوسف

Now Reading:

پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، معید یوسف
معید یوسف

معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے مشترکہ تحقیقات کے مطالبے پر بھارت کا جواب نہیں آیا، جواب نہ آنا بھارت کی نام نہاد تحقیقات پر دنیا کو جاگنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جواب نہ آنا مودی حکومت کی ذہنیت اور بھارتی کردار کی عکاسی کرتا ہے، امید کرتے ہیں کہ شفاف مشترکہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا، بھارتی جوہری پروگرام کی حساسیت پر عالمی برادری کو آگاہ رکھیں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، او آئی سی اعلامیہ احتساب کیلئے عالمی مطالبات میں اضافہ کریگا۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا ہے کہ اعلامیہ میں  بھارت کے پاکستان پر میزائل داغنے کا بھی ذکر ہے، میزائل واقعے پر خطے کی سلامتی  کو درپیش خطرے  کو اجاگر  کیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر