Advertisement
Advertisement
Advertisement

’قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا عدم اعتماد کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہے‘

Now Reading:

’قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا عدم اعتماد کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہے‘
وزیراعظم لوڈشیڈنگ میں اضافے اور عوام کی مشکلات پر برہم

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا عدم اعتماد کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے  ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئینی شقوں کو پامال کرتے رہے، یہ متعصبانہ رویہ ایوان کے نگہبان کو زیب نہیں دیتا۔

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا عدم اعتماد کے عمل کو متاثر کرنے کی مایوس کن کوشش ہے، آپ اس طرح کے خفیہ ہتھکنڈوں سے ناگزیر کو نہیں روک سکتے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تھا۔

Advertisement

اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایوان میں موجود ہیں جبکہ آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال اور دیگر ارکان ایوان میں پہنچے تھے۔

اجلاس کے آغاز پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا جس کا فریضہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے انجام دیا۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کو بغیر کسی ایجنڈےکو سنے اسے پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔

اس حوالے سے اسپیکر کا کہنا تھا کہ روایت کے مطابق رکن کی وفات کے احترام میں ایجنڈا مؤخر کیا جاتا ہے اور یہ روایت آج نہیں پہلے سے ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی کروں گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس کے لئے یپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایوان میں ارکان کی گنتی بھی کی گئی۔

Advertisement

حکومتی اتحادی اراکین کی بڑی تعداد ایوان میں موجود نہیں ہیں جبکہ حکومت کے منحرف اراکین بھی نہیں ہے۔

اسپیکر کے اس اقدام پر اپوزیشن کا شدید احتجاج کیا گیا جبکہ اسپیکر کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر