
بھارتی نجی ٹی وی کا دنیا بھر میں مقبول ترین کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو بند کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے میکرز اس شو کو عارضی طور پر بند کررہے ہیں۔
شو کو عارضی طور پر بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ مذکورہ شو کے مرکزی کردار دورے پر امریکہ روانہ ہونے والے ہیں اس لئے وہ اس شو کی شوٹنگ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
اس لیے میکرز نے شو کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ کپل شرما میں حال ہی میں میڈیا پر اپنے امریکا اورکینیڈا کے دورے کے بارے میں بتایا تھا جو کہ جون میں شروع ہوگا اور جولائی میں ختم ہوگا۔
جانب کپل شرما کے امریکا کے دورے کے دوران 8 شوز شیڈول ہیں جو 11 جون سے شروع ہوں گے۔
بھارتی میڈیان کا کہنا ہے کہ اس دورے کے علاوہ شو کی ٹیم نے دیگر کمٹمنٹس بھی کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے کپل اور ان کی ٹیم شو کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
لہذا میکرز نے شو سے بریک لینے اور کچھ ماہ بعد دوبارہ نئے سیزن کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News