Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکول جانے پر پابندی، افغان لڑکی نے انجلینا جولی سے مدد کی اپیل کر دی

Now Reading:

اسکول جانے پر پابندی، افغان لڑکی نے انجلینا جولی سے مدد کی اپیل کر دی

اسکول جانے پر پابندی سے دل برداشتہ ہو کر افغان لڑکی نے ہالی وُڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی سے مدد کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی سے تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ایک افغان لڑکی نے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس حوالے سے انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ بند ہونے پر ایک افغان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والےخط کے بارے میں بتایا ہے۔

انجلینا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اس خط کے بارے میں لکھا کہ’اُنہیں یہ خط ایک افغان لڑکی کی طرف سے موصول ہوا ہے، جوکہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے ہائی اسکولوں کی بندش سے متاثر ہونے والے لاکھوں میں سے ایک ہے‘۔

 

Advertisement

اُنہوں نے لکھا کہ’تعلیمی سال کے پہلے ہی دن لاکھوں افغان لڑکیاں جو پہلے ہی 8 ماہ سے تعلیم سے محروم ہیں، یہ نہیں جانتیں کہ وہ دوبارہ کلاس روم میں قدم رکھیں گی یا نہیں‘۔

انجلینا نے مزید لکھا کہ ’وہ یہ پوسٹ اس امید کے ساتھ شیئر کررہی ہیں کہ لوگ ایسی آوازوں کو سننے میں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے، اور افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق کے لیے حمایت اور جدوجہد جاری رکھیں گے‘۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)

Advertisement

یاد رہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند کر دیے گئے تھے جس پر اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں لڑکیوں کی تعلیم سےکوئی مسئلہ نہیں بلکہ لڑکیوں کے یونیفارم پر اعتراض ہے۔

 

واضح رہے کہ افغانستان میں اگست2021میں طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے کئی ماہ تک بند رہنے والے لڑکیوں کے سیکنڈری اور ہائی اسکول آخر کار چند دن قبل کھلے تو چند گھنٹوں بعد ہی طالبان حکام نے انہیں دوبارہ بند کروا دیا۔

اقوام متحدہ کی مندوب ڈیبررا لیونز نے ان اطلاعات کو ’پریشان کن‘ قرار دیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوا ہے تو اس کی ممکنہ وجہ کیا ہو سکتی ہے؟

Advertisement

جس پر طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح کیا کہ یہ اسکول میں لڑکیوں پر پابندی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ لڑکیوں کے اسکول یونیفارم سے متعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ تعطل کا شکار ہے۔

تاہم سہیل شاہین نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ اسکول یونیفارم کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا اور سب ایک فیصلے پر متفق ہوجائیں گے جس کے بعد افغان لڑکیاں اسکول جا سکیں گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ بدھ کو وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹس میں کہا گیا کہ اسکول تب تک بند رہیں گے جب تک اسلامی قانون اور افغان ثقافت کے مطابق ان کے کھلنے کا منصوبہ نہ بنا لیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر