دنیا کا مقبول ترین موبائل گیم ڈیولپ کرنے والی کمپنی کرافٹون نے نان فنجائی ایبل ٹوکن کی بنیاد پرگیم تخلیق کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
بھارتی اخبارانڈین ایکسپریس کے مطابق بیٹل گراؤنڈزموبائل کی خالق کرافٹون نے کرپٹوکرنسی کے پس منظرمیں کارفرما بلاک چین ٹیکنالوجی اوراین ایف ٹی کی بنیاد پرگیم تیار کرنے کےلیے سولینا لیبس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بیٹل گراؤنڈ کے کھلاڑی آج سے لیمبر گینی چلا سکیں گے
حال ہی میں دنیا کی دوسری مہنگی کرپٹو کرنسی ایتھریم کے مقابلے پراپنی ڈیجیٹل کرنسی پیش کرنے والے کمپنی سولینا بلاک چین گیمزکی تیاری میں کرافٹون کو سہولیات فراہم کرے گی۔
اس معاہدے کی رو سے کرافٹون سولینا لیبس کے ساتھ مل کراین ایف ٹی اوربلاک چین گیمزڈیولپ کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی طورپران گیمزکی تیاری، ڈیزائننگ اورمارکیٹنگ بھی کریں گی۔
مزید پڑھیں: بیٹل گراؤنڈٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع، انعامی رقم 75 لاکھ روپے
یاد رہے کہ سولینا کا شمارماحول دوست بلاک چین کمپنیوں میں کیا جاتا ہے۔ اس پر ہونے والی ایک ٹرانزیکشن آپ کے موبائل فون کی چارجنگ کے لیے استعمال ہونے والی توانائی سے بھی 24 گنا کم توانائی خرچ کرتی ہے۔
سولینا کا دعوی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے تیزرفتار بلاک چین کمپنی ہے جو ایک سیکنڈ میں 65 ہزارٹرانزیکشنزکو ویریفائی کرنے کی اہلیت رکھتی ہےاوراس کی لاگت ایک پینی سے بھی کم آتی ہے۔
سولینا کی اسی انفرادیت کی وجہ سے اسے بھرمیں مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
