
چیئرمین پی پی پی کی بلوچستان عوامی پارٹی سے گزشتہ روز ہونے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ روز باپ کے ساتھ بلاول بھٹو کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں ارکان قومی اسمبلی کو بڑے عہدوں کی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع بی اے پی نے کہا کہ پی پی پی کی جانب سے جو پیشکش دی گئی ہے اس میں تین وفاقی وزراء، ایک پارلیمانی سیکرٹری اور ایک چیئرمین قائمہ کمیٹی کا عہدہ شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیشکش گزشتہ شام بلوچستان عوامی پارٹی سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی ملاقات میں کی گئی ہے جس پر سوچ سمجھ کر جواب دینے کا کہا گیا ہے۔
اس پیشکش کے حوالے سے پارٹی ارکان کو خدشہ ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کی اتنی بڑی پیشکش صرف وقتی فائدے کے لئے ہی نہ ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم کا معاملے پرپیپلز پارٹی کا بلوچستان عوامی پارٹی سے رابطہ ہوا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں وفد سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین پارلیمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی رہنما نواب زادہ عامر مگسی بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی درخواست کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News