Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان قومی اسمبلی میں 172 ارکان لے آئیں انہیں وزیر اعظم مان لیں گے، بلاول بھٹو

Now Reading:

عمران خان قومی اسمبلی میں 172 ارکان لے آئیں انہیں وزیر اعظم مان لیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی میں 172 ارکان لے آئیں انہیں وزیر اعظم مان لیں گے۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، پاراچنار کےعوام کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بتا نہیں سکتا کتنا انتظار تھا کہ پاراچنار جاکرعوام سے مل سکوں، بینظیر بھٹو پاراچنار کو دوسرا لاڑکانہ سمجھتی تھیں، پاراچنار کے عوام کے پاس بار بار آئیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بینظیر اور ذوالفقار بھٹو کے مشن کو آگے لے کر جانا چاہتا ہوں، قائد عوام پاراچنارکواپنا آبائی علاقہ کہتے تھے، ہم  قائدعوام کے وارث ہیں۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ہم ظالموں اور ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم نے  پہلے دن سے دھاندلی زدہ حکومت کو تسلیم نہیں کیا، عمران خان عوام کے نہیں کسی اور کے وزیر اعظم ہیں، ہم نے جب سلیکٹڈ کا نام دیا تو وہ تالیاں بجا رہے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ مدینہ کی ریاست نہیں اس کی توہین ہے، عمران خان کی ریاست میں غیرمناسب زبان استعمال کی جاتی ہے، یہ کیسی ریاست ہے جس میں امیروں کے لیے ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دی جاتی ہے۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسان صبح سے شام تک محنت کرتا ہے اور خالی پیٹ سوجاتا ہے، کیا  مدینہ کی ریاست میں جھوٹ کی اجازت ہے؟ وزیر اعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے گئے وہ عوام کے مفاد میں نہیں تھے، عمران خان نے 50لاکھ گھر بنانے کاوعدہ کیا تھا ، عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کروں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بنتے ہی آئی ایم ایف کے پاس گئے، معاشی پالیسی کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی ،غربت کا سامنا ہے، پاکستانی عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے معیشت تباہ کی ہے، کسانوں کے لیے سبسڈی کا مطالبہ کیا توکہا گیا پیسہ نہیں ہے، بجٹ میں  پسندیدہ لوگوں کے لیے اربوں کی سبسڈی دی گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایمز کے لیے اربوں کی ایمنسٹی اسکیم دے دی گئی، میں پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر ذاتی حملہ نہیں کرتا، قدرتی آفات کے لیے امداد پر بھی ٹیکس عائد ہوا، اسپتالوں کے لیےعطیات پر بھی ٹیکس لگائے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ بجٹ میں بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، پیپلز پارٹی مزدوروں اور کسانوں کی جماعت ہے، حکمرانوں کا ہروعدہ جھوٹ ہے، اگرجنگ ہار رہے ہیں توکیا گالی دینا مناسب بات ہے؟

چیئرمین  پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں نے سب کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم میں جمع کیا، استعفیٰ کے معاملے میں اپوزیشن ایک طرف اورمیں دوسری طرف تھا، میں نے کہا کہ استعفیٰ مت  دیں، حکمرانوں کو کھلا میدان نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی میں نے کہا کہ میدان مت چھوڑیں، جب اپوزیشن نے میری بات مانی تو ضمنی انتخابات کا منظرسب نے دیکھا، ساتھیوں نے کہا عمران خان کے پیچھے سہولت کار ہیں، سینیٹ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کرنے سے انکار کیا، ہم نے کہا احتجاج ضرور کریں لیکن پارلیمان اصل میدان ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جب پارلیمان میں آ گئے توعمران خان کو سب نے دیکھ لیا، ہم نے چند کارڈ دکھا کر ثابت کردیا کہ عمران خان کمزور ہیں، 3 سال پہلے اپوزیشن کی سیاست سے موازنہ کریں۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر