Advertisement
Advertisement
Advertisement

خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، عمران اسماعیل

Now Reading:

خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، عمران اسماعیل

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں بلائیں تو یہ بیمار اور ملک سے باہر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمیر فروشی کا وقت ہو تو یہ پاکستان آتے ہیں، خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

 وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں عدالت کے حکم پر مکمل عمل کرنا ہے، کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ اجتماع ہوگا، چوری کے پیسے عدم اعتماد کامیاب بنانے کےلیے استعمال ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لاکر اپوزیشن والوں نے اچھاکام کیا، پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، کل کے جلسے میں عوام وزیراعظم کے ساتھ یکجہتی کرینگے۔

Advertisement

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جام کریم پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں لیکن آئی جی خاموش رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے پرامن احتجاج کیا تو مقدمہ درج کرلیا، معیشت کے چلتے پہیے کے خلاف سازش ہورہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر