Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ

Now Reading:

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ
ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ

مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب سے گامزن ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کے دوران (ن) لیگ کا قافلہ 18 مقامات پر رکے گا۔ جہاں خصوصی استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، ان مقامات پر پارٹی قیادت کارکنوں سے خطاب کرے گی۔

مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے (ن) لیگ نے خصوصی کنٹینر تیار کرایا ہے، جس پر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ محمد زبیر، مریم اورنگزیب ، ثناء عاشق، دانیال عزیز اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔

لاہورمیں شدید بدنظمی:

لاہور سے مہنگائی مکاؤ مارچ کی روانگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کی انتظامیہ کارکنوں میں نظم و ضبط برقرار نہ رکھ سکی۔

مارچ کے دوران بدنظمی اور ہنگامہ ڑائی کی وجہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی۔

Advertisement

مریم کی والدہ کی قبر پر حاضری:

مارچ میں شرکت سے قبل مریم نواز نے رائیونڈ پر اپنی مرحوم والدہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر