Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشیر سیاسی امور صدر سنٹرل پنجاب کی گورنر پنجاب سے ملاقات

Now Reading:

مشیر سیاسی امور صدر سنٹرل پنجاب کی گورنر پنجاب سے ملاقات
مشیر سیاسی

وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل پنجاب اور مشیر سیاسی امور صدر سنٹرل پنجاب ناصرسلمان نے آج گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔

وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصرسلمان نے گورنر پنجاب کو یورپین یونین میں جی ایس پی  پلس اسٹیٹس کو مزید  اگلے چار سال میں پاکستان کی برآمدات میں ٹیکس کی چھوٹ دلوانے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصرسلمان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بتایا کہ اس پاکستانی تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ برآمد کنندگان اس وقت چوہدری سرور کے بہت مشکور ہیں۔

مشیر سیاسی امور صدر سنٹرل پنجاب  ناصرسلمان نے یہ بھی کہا کہ مخالفین کی اس کمپیئن کو دھچکا پہنچا ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے پاکستان کو نکال دیا گیا ہے۔

وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصرسلمان نے گ مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی کوششوں سے جی ایس پی  پلس  اسٹیٹس کے حصول کے بعد یہ برآمدات اور بڑھیں گی، اور ملکی زرمبادلہ اور روپے کی قدر بھی اور بہتر ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے  ہونے والی اس ملاقات  میں پاکستان کے ممتاز بزنس مین میاں جاوید رحمت بھی موجود تھے۔

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے  کورین بدھ مت کے صدر وینریبل ونہینگ کی سربراہی میں 70 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاکستان میں مذہبی سیاحت، بدھ مت مذہب کے ثقافتی ورثے کی تزئین و آرائش، بحالی اور انکو دنیا بھر کے بدھ مت پیروکاروں کے لیے کھولنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کوریا کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پاکستان میں مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں بدھ مت پر بین الاقوامی کانفرنس بھی بلائیں گے۔ ٹیکسلا میں بدھ مت کے قدیم مذہبی ورثے کو مزید محفوظ بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر