Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد ندیم جیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں،عثمان بزدار

Now Reading:

ارشد ندیم جیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں،عثمان بزدار
کھلاڑی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ساؤتھ ایشیئن (سیف) گیمز2019 ء میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈقائم کرنے والے میاں چنوں کے رہائشی کھلاڑی ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے 86.29 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیتا اور نیزہ پھینکنے کا نیا ریکارڈ بنا کر ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کیا ہے۔

وزیر اعلی نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی  جبکہ ارشد ندیم کو سیف گیمز میں نیاریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل جیتنے پر 5 لاکھ روپے کا چیک بھی  دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے سیف گیمزمیں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور  قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد ندیم پروفیشنل اور با صلاحیت کھلاڑی ہیں جبکہ اس جیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور پنجاب حکومت ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

وزیر اعلی نے شاندار کارکردگی اور پاکستان کا نام بلند کرنے پر ارشد ندیم کے والدین کو بھی مبارکباد دی جبکہ اس مو قع پر صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی، ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ کے علاوہ ارشد ندیم کے والدین، بھائی اور کمسن بیٹی بھی موجود تھی۔

Advertisement

 واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوار کلچر تبدیل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینکوں کا سروس لیول ایگریمنٹ اہم سنگ میل ہے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے سنٹرل ڈیٹا بیس سے محفوظ لنک دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ بینکوں میں تصدیق کے بعد کاشتکار یا دیگر کاروباری حضرات آسانی سے قرضے حاصل کر سکیں گے جبکہ بینک فردملکیت، انتقال اراضی،رجسٹری اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کر کے لون پراسیس مکمل کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر