اے این پی کے رہنما ہارون بلور شہید کی پہلی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب شتر ہال میں منعقد کی گئی ۔
ہارون بلور کی برسی کے موقع پر اسفندیار ولی خان ،حیدر ہوتی، میاں افتخار حسین، سردار بابک، ایمل ولی سمیت مرکزی و صوبائی قائدین بھی تقریب میں شامل رہے جبکہ اے این پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
نشتر ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون بلور کی اہلیہ ثمر بلور کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی پی ٹی آئی نہیں اے این پی لائے گی۔
ثمر بلور کا مزید کہنا تھا کہ یہ آج کی یہ تقریب صرف ہارون بلور کی نہیں ان 22 شہیدوں کی بھی ہے جو الیکشن کی اس ریلی میں موجود تھے۔
یاد رہے ہارون بلور اور انکے 22 ساتھیوں کو گزشتہ سال ایلکشن سے 14 روز قبل ان کے حلقےمہم کو خودکش دھاماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
