Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین نے دنیا کا پہلا این ایف ٹی جنگی میوزیم قائم کردیا

Now Reading:

یوکرین نے دنیا کا پہلا این ایف ٹی جنگی میوزیم قائم کردیا
ہنڈائے بھی ڈیجیٹل اثاثوں کی دنیا بھی شامل ہوگئی

یوکرین نے جنگ سے متاثرمعیشت کی بحالی کے لیے کرپٹوکرنسی پربہت زیادہ انحصار کرنا شروع کردیا ہے۔

ڈیجیٹل اثاثوں کی شکل میں کرپٹوکراؤڈ فنڈنگ کے لیے یوکرین نے ’ میٹا ہسٹری: میوزیم آف وار‘ لانچ کردیا ہے۔

اس میوزیم میں ان تمام ڈیجیٹل امیجزکی سیریزکا کلیکشن جمع کیا جائے گا جوجنگ کے ہردن کی ایک نئی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس نان فنجائی ایبل ٹوکن سیریزکا مقصد حقائق پرمبنی معلومات کوپھیلانا ہے۔

یوکرین کے وزیربرائے ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی چڑھائی کے بعد سے ہمیں 65 ملین ڈالرسے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی بطورعطیہ مل چکی ہے۔

اس این ایف ٹی میوزیم کے قیام کا ایک مقصد کرپٹو کرنسی میں عطیات کی وصولی کوبڑھانا بھی ہے۔ اس کلیکشن میں تمام ڈیجیٹل امیجزکی سیریزہوگی جن میں جنگی جہازوں کے تصویری خاکے، اخباروں کے تراشے اوربم دھماکوں کی کارٹون کی طرز کی بنائی گئی تصاویر بھی شامل ہوں گی۔

Advertisement

نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھر سی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔

سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبر اسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر