Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی ٹیم کو وائٹ بال سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا

Now Reading:

آسٹریلوی ٹیم کو وائٹ بال سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا
آسٹریلوی ٹیم کو وائٹ بال سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا

آسٹریلوی ٹیم کو وائٹ بال سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا

لاہور: آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سیریز میں شرکت غیر یقینی نظر آرہی ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو وائٹ بال سیریز سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ ان کی ٹیم کے اہم کھلاڑی اور آل راؤنڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

انجری کے باعث ان کی سیریز میں شرکت غیر یقینی نظر آرہی ہے جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے مچل مارش کی انجری کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو وائٹ بال سیریز سے قبل بڑا دھچکا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ مچل مارش فٹنس مسائل سے دو چار ہیں، آج صبح ان کا اسکین کرایا گیا ہے،‏ اسکین کے بعد دیکھیں گے کہ وہ سیریز کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر میچل مارش کو فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو امتھ بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تیسرے ٹیسٹ میچ میں اسمتھ کو کہنی میں درد محسوس ہوا تھا جبکہ اسٹیو اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہونے جارہا ہے، وائٹ بال میچز میں 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا اور دوسرا 31 مارچ کو جبکہ تیسرا اورآخری ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جانا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو ہوگا جبکہ وائٹ بال کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر