Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان ، میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

Now Reading:

ملتان ، میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن
میپکو

ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 130بجلی چور پکڑلئے۔

ترجمان میپکو نےکہا کہ ایک لاکھ36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ 74ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 12گھریلوصارفین کو11840یونٹس چوری کرنے پر230126روپے جرمانہ  عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 33 گھریلو صارفین کو44518یونٹس چوری کرنے پر711359روپے جرمانہ ،  وہاڑی میں 11 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو13767یونٹس چوری کرنے پر 259149 روپے جرمانہ جبکہ بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو10116یونٹس چوری کرنے پر159127 روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 17 گھریلوصارفین کو16239 یونٹس چوری کرنے پر272734 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو10530یونٹس چوری کرنے پر 180000 روپے جرمانہ،  مظفر گڑھ میں 13گھریلو صارفین کو9493 یونٹس چوری کرنے پر144412 روپے جرمانہ عائد کر کے ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی

Advertisement

ترجمان میپکو کا  کہنا تھا کہ بہاولنگر میں 8گھریلواورکمرشل صارفین کو5099یونٹس چوری کرنے پر68600 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 14 گھریلو،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو15158یونٹس چوری کرنے پر 248958روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف  2 مقدمات  درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 104 بجلی چور پکڑلئے تھے۔

ترجمان میپکو نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے شخص پر24لاکھ13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 16گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو17437یونٹس چوری کرنے پر358666 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈی جی خان میں12گھریلواورکمرشل صارفین،وہاڑی میں14 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین ، بہاولپور میں 4گھریلو صارفین ،ساہیوال میں12 گھریلو صارفین، رحیم یار خان میں 12گھریلو صارفین، مظفر گڑھ میں15 گھریلو صارفین ، بہاولنگرمیں5 گھریلوصارفین جبکہ خانیوال میں20گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو جرمانہ کیا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کرینگے، مریم نواز
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھی دہشتگردی کا خطرہ کم نہیں ہوا، مسعودخان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر