ملک میں موجودہ سیاسی صورت حال پر قومی کرکٹر محمد عامر کا بیان سامنے آٰیا ہے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر محمد عامر نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔
jitna jazba hamre sare politicians log jama karne me laga rahe hain Allah kare itna jazba Pakistan thk karne me ajaye to kia bat hai.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 27, 2022
قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ جتنا جذبہ ہمارے حکمران عوام کو جمع کرنے میں لگا رہے ہیں اگر اتنا ہی جذبہ پاکستان ٹھیک کرنے میں آجائے تو کیا ہی بات ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی سے متعلق اپوزیشن نے اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا رکھی ہے جس کے بعد سے سیاسی پارہ ہائی ہے۔
حکومت اوراپوزیشن دونوں کی جانب سے اپنی عوامی طاقت دکھانے کے لیے جلسے و ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ حکومت نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا تو وہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے مہنگائی مکاؤ مارچ نکالا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
