Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیڈیم میں تماشائی بھرنے سے میچ نہیں جیتا جاتا، احسن اقبال

Now Reading:

اسٹیڈیم میں تماشائی بھرنے سے میچ نہیں جیتا جاتا، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں تماشائی بھرنے سے میچ نہیں جیتا جاتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کیلئے تیارنہیں، عمران خان خود کو قائداعظم ثانی، دوسروں کوچوراور غدارسمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کوتباہ و برباد کر دیا، وزیراعظم پچ پرمزید کھڑے ہونے کے لائق نہیں، عمران خان کومیچ جیتنے کیلئے 172 ارکان کا ہدف ہے، اسٹیڈیم میں تماشائی بھرنے سے میچ نہیں جیتا جاتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان فیل ہوچکے، نیٹ پریکٹس کی ضرورت ہے، عمران خان میچ ہار چکے، اسمبلی میں ارکان عدم اعتماد کرچکے، عمران خان اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرکے ریٹائرڈ ہو جاتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ کا وقت گزرچکا، حکومت نے معیشت اورسلامتی کا ناقابل تلافی نقصان کیا، وزیراعظم ملک کوسیاسی انتہا پسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایزکو اپنے ساتھ ملانا حلال اورضمیرکی آوازہے؟ حکومتی رکن اپوزیشن کے ساتھ ملے تو ضمیرفروش ہوجاتا ہے، وزیراعظم کاخط 35 پنکچرزکی طرح ڈرامہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات میں پتا چلے گا کسی نے راہ چلتے وزیراعظم کوخط دے دیا، وزیراعظم نےخط دکھا کرڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش کی، وزیراعظم ہمت کرکے بتاتے خط کس نے لکھا اوردھمکی دی، وزیراعظم نےکاغذ لہرا کرعالمی سازش کے بارے میں بتایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر