Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Now Reading:

عمران خان کا کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے انتخابات میں کامیابی پر جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کینیڈین وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حالات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے بدترین پابندیاں عائد ہیں، خطے میں ٹینشن کا ماحول ختم کرکے تنازعے کا پر امن حل نکلنا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر سے لاک ڈاؤن فوری ختم کیا جائے۔

ٹیلی فونک رابطہ  میں عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اورکینیڈا کےت تعلقات بہتر ہونگے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ  میں برطانوی الیکشن میں کامیابی پر بورس جانسن کو  بھی مبارکباد دی۔

Advertisement

اپنے پیغام میں  وزیراعظم عمران خان نے برطانوی الیکشن میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے باہمی تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

عالمی برادری بھارتی فورسز کےقبضہ پر کاروائی کرے، وزیراعظم

وزیراعظم نعمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان مل کر کام کرنے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے باہمی تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے برطانوی انسانی حقوق کے وکیل اور امریکی بین الاقوامی قوانین ماہر کی ملاقات ہوئی تھی، ملا قات میں معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے مظلوم مقبوضہ کشمیری عوام پر مظالم کو اجاگر کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر  بھی غور کیا تھا ۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کےضمیر کا ٹیسٹ ہے جبکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق اور بھارتی فورسز کے قبضہ پر کاروائی کرے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر