مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں نے وہ خط دیکھنا ہے جو عمران خان کی جیب میں ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آف دی ریکارڈ خط نہیں ہے وہ آپکے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا جن کو چاہیے میں یہ خط انکو دکھا سکتا ہوں آف دی ریکارڈ تو میں نے وہ خط دیکھنا ہے جو عمران خان صاحب کی جیب میں ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے جو کل خط دکھایا وہ آپ کے خلاف آن دا ریکارڈ تحریک عدم اعتماد ہے جو عوام نے آٹا چینی چور اور کشمیر فروشوں کے خلاف دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
