Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری

Now Reading:

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری
دورہ پاکستان

امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے 13 دسمبر کو اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

 امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ دورہ میں زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کی۔

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ میں یہ بھی  کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے حکام کو ملاقاتوں میں  طالبان کے ساتھ مذکرات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے جنگ بندی، انٹرا افغان مذاکرات اور علاقائی تعاون کے لئے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کیا جبکہ خطے میں امن پیدا ہونے کے باعث سلامتی اور معاشی فوائد پر بھی زور دیا۔

Advertisement

آرمی چیف سےامریکی نمائندےخصوصی زلمےخلیل زاد کی ملاقات

واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے پاکستان دورے کا اصل مقصد پاکستان کوامریکہ اورافغان طالبان کے متعلق آگاہ کرنا تھا ۔

گزشتہ روز امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ا فغان امن پر عملدرآمد کیلئے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے 3 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا تاہم انہوں نے دورہ پاکستان عارضی طور پر مؤخر کر دیا تھا جس کے بعد انھوں نے ۱ اکتوبر کو دورہ پاکستان کیا تھا ۔

 زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی اور افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی تھی جبکہ وزیر اعظم نے افغان مسئلے کے  پر امن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا یا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا
نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا
محکمہ ایکسائز سرکاری ملازمین کے بجائے پرائیویٹ افراد کے حوالے
کسی پر الزام تراشی نہیں کر سکتے، اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، وزیراعظم
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے خبر بے بنیاد قرار
حکومت بلوچستان کا انوکھا اقدام، انتخابات میں شکست خوردہ 2 امیدوار بھی کابینہ میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر