بلاول زرداری کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمیں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو نہیں جمہوریت کا نقاب اوڑھے کرپٹ کرداروں کو شدید خطرہ ہے کیونکہ جب محترمہ بینظیربھٹو کے قاتلوں کو پکڑنے کا وقت تھا اس وقت بلاول کے والد دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹنے میں مصروف تھے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین نے ٹھیک کہا تھا کہ انکی جماعت نے جمہوریت کو عوام سے انتقام لینے کا وسیلہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھٹو کے فلسفے کو دفن کر کے دوسری نسل نے اقتدار میں قدم رکھا ہے اور تیسری نسل دوسری نسل کی لوٹ مار بچانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔
طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں، بلاول بھٹو
مراد سعید کا کہنا تھا کہ لٹیروں کے چنگل سے سندھ کی نجات نوشتہ دیوار ہے اور سندھ کی نجات کی ابتداء لاڑکانہ سے ہوچکی ہے، آئندہ انتخاب میں سندھ میں نیا سورج طلوع ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرچیوں اور جعلی وصیتوں سے لیڈر بننے والوں کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں ہے کیونکہ جتنے زیادہ چور پکڑے جاتے ہیں اتنی ہی زیادہ چیخیں سنائی دیتی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پرچی والے چیئرمین ملک میں جہاں بھی جائیں گے عوام جعلی بنک اکاؤنٹس کا حساب مانگیں گے جبکہ حادثاتی چیئرمین ابا جی کی صحت اور قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں، آفاقہ ہوگا اور سیاست کی آڑ میں قوم کی چوری کی گئی دولت ہضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمیں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کون کرے گا یہ فیسلہ کرنے کا اختیار عوام کو ہونا چاہیے، جمہوریت کے لیے آخری دم تک لڑنے کے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News