Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک اعدم اعتماد، ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کر دیا

Now Reading:

تحریک اعدم اعتماد، ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کر دیا

شہباز گل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا، پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔

Advertisement

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور  حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے جب کہ پرویز الٰہی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے اتحادیوں کو منانے کا مشن جاری ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مونس  الہٰی اور حسين الہٰی بھی شریک تھے۔

ادھر ملاقات سے متلعق گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی وزیر اعظم کی بات سننے گئے ہیں کوئی فیصلہ کرنے نہیں گئے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پرویز الہٰی دیگر اتحادیوں کو ملاقات سے آگاہ کریں گے اور جو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان  کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیشن پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک  عدم  اعتماد پیش  کی۔

تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر ڈپٹی اسپیکر  نے کہا کہ  جو اس تحریک کے حق میں ہیں  وہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہو جائیں جس پہ  اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

اپوزیشن کے 161 اراکین نے تحریک کی حمایت   کی جس کے بعد تحریک عدم اعتماد کو بحث کے لیے منظور کرلیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر