 
                                                                              وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں وزیراعظم کے خلاف ووٹ دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات میں حکومت نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کی وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا تاہم اس فیصلے پر وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے سخت رد عمل دیتے ہوئے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہر فرد کا اپنا فیصلہ ہے اور ہر شخص اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے جب کہ گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں انہیں اعتماد میں لے لیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سپورٹ نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ تحریک اعدم اعتماد، ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کر دیا
چوہدری برادران میں اختلافات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت میں کوئی فرق نہیں اور میرے لیے دونوں ایک ہی ہیں جب کہ میں ہر لحاظ سے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملات کو بہتر کرنے میں بہت وقت ضائع کیا اور بعض اوقات ہم جیسے لوگوں کے لیے استعفیٰ دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں رہتا اور میرا ضمیر اجازت نہیں دے رہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کروں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 