Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی میں بلغاریہ کے قریب ساحل سے ایک اور بارودی سرنگ برآمد

Now Reading:

ترکی میں بلغاریہ کے قریب ساحل سے ایک اور بارودی سرنگ برآمد

ترکی  میں بلغاریہ کے قریب ساحل سے ایک اور بارودی  سرنگ برآمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے ساحل سے ایک بارودی سرنگ ملی ہے ۔

وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز میں ملنے والی یہ دوسری بارودی سرنگ ہے،  ماہرین اسے ناکارہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزارت دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے اور اسے ناکارہ بنانے کے لیے ماہرین نے کام شروع کر دیا ہے۔

ترکی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب  ایک ہفتے قبل روس کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا  کہ یوکرین کی جانب سے بحیرہ اسود میں روس کے حملہ آور فوجیوں کے خلاف بچھائی گئی کچھ پرانی بارودی سرنگیں طوفان کے باعث ان کی تاروں سے ہٹ گئی ہیں اور آبنائے باسفورس اور بحیرہ روم تک جا سکتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز ملنے والی بارودی سرنگ کو  ترک بحریہ نے ناکارہ بنا دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
امریکا کی کارروائیاں کھلی جارحیت ہیں، وینزویلا کا دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر