Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی خلاء باز کا خلاء میں قیام کا ریکارڈ

Now Reading:

امریکی خلاء باز کا خلاء میں قیام کا ریکارڈ

ایک ناسا خلاء باز اور دو روسی خلاء باز اس ہفتے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچیں گے۔

تینوں خلاء بازوں میں سے دو، امریکی مارک وینڈے ہئی اور روسی پیوٹر ڈُبروف، نے زمین کے گرد گھومتی مشاہدہ گاہ میں کُل 355 دن گزارے۔

دونوں خلاء باز گزشتہ برس 5 اپریل کو خلاء میں گئے تھے۔

اس طویل مشن کے دوران واینڈے ہئی نے امریکی خلاء باز کا ہی طویل انفرادی خلائی پرواز کا ریکارڈ بھی توڑا۔ گزشتہ ریکارڈ 340 دن تک قیام کا تھا۔

خلاء باز اینٹن شکیپلیروف کے ساتھ ان دونوں خلاء بازوں کو 30 مارچ بروز بدھ کو زمین پر واپس آنا ہے۔

Advertisement

شکیپلیروف گزشتہ برس 5 اکتوبر کو سویُوز MS-19 پر سوار ہو کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن گئے تھے۔

وینڈے ہئی، شیکپلیروف اور ڈُوبروف زمین پر واپسی کے لیے سویُوز اسپیس کرافٹ پر سوار ہونے سے قبل ریسویٹ موڈیول سے ان ڈاک ہوں گے۔

وینڈے ہئی اور ڈُوبروف نے اپنے 355 روز کے مشنز میں زمین کے گرد 5680 چکر لگائے جو 15 کروڑ میل سے زیادہ کا فاصلہ بنتا ہے۔

یہ وینڈے ہئی کی دوسری خلائی پرواز تھی۔ انہوں نے کُل ملا کر 523 گزارے ہیں۔

یہ ڈُوبروف کی پہلی پرواز تھی جبکہ شکیپلیروف کا یہ چوتھا مشن تھا اور کُل ملا کر انہوں نے خلاء میں 708 دن گزارے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر