
شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواہش ہے ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ دے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ ہوئی، ایم کیو ایم سے مذاکراتی کمیٹی کی بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہرچیزپنڈی والوں پر ڈالنا اچھی بات نہیں، پنڈی والے حالات سے واقف ہیں، پاکستان کے ساتھ ہیں، ایم کیوایم کا فیصلہ بڑا فیصلہ کن ہوگا، الیکشن کا نتیجہ کچھ بھی ہو، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بجٹ کے بعد الیکشن کی طرف جائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، عالمی سازش میں ساتھ دینے والے بےنقاب ہوں گے، عالمی طاقتوں کے مال کھانے والوں کوشکست ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جیت ہارہوتی رہتی ہے، قوم عمران خان کے ساتھ ہے، سیاست میں کچھ لوگ جیت کرہار جاتے ہیں اور کچھ ہارکرجیت جاتے ہیں، عمران خان کو ہٹانے کیلئے عالمی سازش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی، دعا ہے اپوزیشن 3 اپریل کو 172 ارکان پورے نہ کر سکے، پہلے ہی کہا تھا ق لیگ ہمارے ساتھ واپس آئے گی، خواہش ہے ایم کیوایم بھی حکومت کا ساتھ دے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آخری بال تک کھیلے گا، امید ہے ووٹنگ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگا، چوہدری شجاعت کا فیصلہ برقرار رہے گا، چوہدری شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ق لیگ نے کل سیاست میں اہم قدم اٹھایا، جلسہ فضل الرحمان کا ہے، دیگرمہمان اداکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News