
چوہدری پرویزالہیٰ سے ترین گروپ کے رہنما رفاقت علی نے ملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ سے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ایکسائز سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، سینیٹر کامل علی آغا اور چوہدری گل زمان موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے چوہدری پرویزالہیٰ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News