Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری کی اسپتال منتقلی، کلفٹن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Now Reading:

آصف زرداری کی اسپتال منتقلی، کلفٹن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
asif

سابق صدراورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی  آصف زرداری کوآج کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا جائے گاجس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

ذرائع کےمطابق آصف زرداری کوکلفٹن کےضیاالدین اسپتال میں منتقل کیاجائےگا جس سے پہلے ہی اسپتال کے چوتھے فلورپرعام افرادکےداخلےپر پابندی لگا دی گئی ۔

ذرائع نے بتایاکہ آصف زرداری کےچیک اپ کےلئےمیڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرزبلاول ہاؤس پہنچے ہیں جو ان کا طبی معائنہ کریں گےاورمعائنے کےبعدانہیں اسپتال منتقل کردیاجائےگا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ  آصف زرداری کے اسپتال میں علاج کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا،ضمانت پر رہائی کے بعد آصف زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہےاور وہ مستقل اسپتال منتقلی کے بجائےگھر پر رہ کر ہی علاج کرانے کےخواہاں ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ معالجین کے مشورے پر آصف زرداری ٹیسٹ کے لیے اسپتال جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹرز کی تجویز کے بعد اسپتال جانے یا بلاول ہاؤس رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisement

آصف زرداری کی اسپتال منتقلی کیلئےبلاول ہاؤس سےضیاالدین اسپتال کلفٹن تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

گزشتہ روزسابق صدر کوخصوصی طیارےکےذریعےکراچی منتقل کیاگیا ۔جس کے بعد وہ ہمشیرہ فریال تالپورسے ملنے ان کی رہائش گاہ گئے۔

 شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور فریال تالپورمیں پارٹی امورسمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری،بختاوراور آصفہ بھٹو بھی موجود تھے۔

سابق صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاستدانوں کوقربانی دینی پڑتی ہے، اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے صوبوں کوحقو ق مل رہےہیں، ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کودو روز قبل پمزاسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلےطبعیت ناسازی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ کے دو مچلکےجمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

Advertisement

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سےعدالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئےجو احتساب عدالت نےمنظور کرتے ہوئے سابق صدر کی رہائی کےلئے روبکار جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement

آصف زرداری کی رہائی کے احکامات موصول ہونے پر انہیں پمز اسپتال سےڈسچارج  کرکےکراچی منتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

یاد رہے کہ میڈیکل بورڈنے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی رپورٹ پیش کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں،آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑےگی جیل میں رہنےسےجان کوخطرہ ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظورکی۔

سات ماہ سے نیب میں قید آصف زرداری پچھلے تین ہفتوں سےپمز اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر