دنیا کے مقبول ترین ایکشن گیمز میں سے ایک کال آف ڈیوٹی نے دنیا بھر میں ویڈیو گیم کے شائق افراد کے لیے بہتر پیش کش کردی ہے۔
اگرآپ اسمارٹ فون یا کمپیوٹرپرویڈیوگیمز کھیلنے کے دلدادہ ہیں توپھرآپ نے جنگ و جدل سے بھرپورگیم’ کال آف ڈیوٹی ‘ ایک بارضرورکھیلا ہوگا۔
گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کال آف ڈیوٹی کو ’ فرسٹ پرسن شوٹنگ گیم ‘ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے گیم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2003 میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرکے لیے پیش کیا گیا یہ گیم آج بھی، کمپیوٹر، موبائل فون، پلے اسٹیشن اورایکس باکس پر راج کررہا ہے۔
کال آف ڈیوٹی کے کھلاڑی اگلے دوہفتے تک نئے گیم کال آف ڈیوٹی: وین گارڈ تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ویڈیوگیم ڈیولپرایکٹویژن نے اپنے بلاگ میں اعلان کیا ہے کہ کال آف ڈیوٹی کے ریلیزہونے والے نئے گیمزکال آف ڈیوٹی: وین گارڈ کے ملٹی پلیئرورژن سے دوہفتے تک مفت لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔
کھلاڑی 30 مارچ سے 13 اپریل تک اس گیم کو مفت میں کھیل سکتے ہیں۔ اس دوران کھلاڑیوں کودوملٹی پلیئرنقشے کاسا بلانکا، گونڈولا اور موڈز تک رسائی دی جائے گی۔
مفت رسائی دیے جانے والے نقشوں میں سے ایک ایلپس کے آبجیکٹوموڈ میں دیا گیا بڑا نقشہ بھی شامل ہے۔
اس نئے اوربڑے نقشے میں خریداری کے لیے مخصوص اسٹیشنزبھی دیے جائیں گے۔ جہاں سے کھلاڑی ہتھیار، آلات، کِل اسٹریکس، فیلڈ اپ گریڈزاورکسٹم لوڈ آؤٹ خرید سکیں گے۔
کال آف ڈیوٹی کی جانب سے حال ہی میں اس بات کا بھی اعلان کیاگیا تھا کہ اسنوپ ڈوگ اس کے وین گارڈ، وارزون اور موبائل ٹائٹلزمیں بطوراسپیشل آپریٹرکھلاڑیوں کے لیے دست یاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
