Advertisement
Advertisement
Advertisement

گجرات ٹائٹینز کا ڈیبیو محمد شامی کی بالنگ کے باعث یادگار بن گیا

Now Reading:

گجرات ٹائٹینز کا ڈیبیو محمد شامی کی بالنگ کے باعث یادگار بن گیا

انڈین پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائر گجرات ٹائٹینز کا ڈیبیو میچ محمد شامی کی شاندار بالنگ کے باعث یادگار بن گیا۔

آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، اور آئی پی ایل میں دونوں ٹیموں کا یہ ڈیبیو میچ تھا.

آئی پی ایل 2022 کے اپنے پہلے ہی میچ میں لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہول گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں محمد شامی نے میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

 اس کے علاوہ دوسرے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کا بیٹ بھی کام نہ کر سکا۔ وہ 9 گیندوں میں 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شامی نے ڈی کوک کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا۔

جبکہ منیش پانڈے کو صرف 6 رنز پر بولڈ کر کے محمد شامی نے پویلین بھیجا۔

Advertisement

محمد شامی نے اپنے اسپیل کے ابتدائی تین اوورز میں صرف 10 رنز دے کر تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مجموعی طور 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نئی فرنچائز گجرات ٹائٹینز نے محمد شامی کو انڈین پریمئیر لیگ کی میگا نیلامی میں بھاری رقم میں خریدا تھا۔

گجرات ٹائٹینز نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر