Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ
کراچی میں گرمی کی شدت

شہر کراچی میں رمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 37.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

 اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر بھر میں گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 37.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شہر کراچی میں  آئندہ 3 روز تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور 1 اپریل تک شہر گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔

محکمہ موسمیات چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کل سے شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جب کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہینگی۔

Advertisement

علاوہ ازیں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ گرم موسم کا بھی امکان ہے تاہم تاہم خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، بالائی خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر