Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانے والے واپس آئیں گے لیکن انہیں معاف نہیں کرنا،  شیخ رشید کا عمران خان کو نیا مشورہ

Now Reading:

جانے والے واپس آئیں گے لیکن انہیں معاف نہیں کرنا،  شیخ رشید کا عمران خان کو نیا مشورہ
شیخ رشید کا عمران خان کو نیا مشورہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی کیڑوں نےاپنے ضمیر بیچ دیے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کو میرا مشورہ ہے کہ یہ جانے والے واپس آئیں گے لیکن انہیں معاف نہیں کرنا ہے۔

الیکٹرونک پاسپورٹ سہولت کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جومرضی سوچ ہو،عوام عمران خان کےساتھ ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کیڑوں نے اپنے ضمیر بیچ دیے ہیں لیکن یہ لوگ جی ایچ کیو گیٹ نمبر 4  کی پیداوار ہیں اور اب یہ ضمیر فروش ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ اور ان کی سوچ عمران خان کے ساتھ ہے اور اگر 2 سے 4 تھیلے مجھے بھی مل جاتے تو آج یہ صورتحال دیکھنی ہی نہیں پڑتی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور یہ میری 15ویں وزارت ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کروں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کا ٹریک ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ پیسہ ان کی کمزوری ہے جس کے لئے اسامہ بن لادین کا بھی مال کھایا ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایک ویزے پر ڈیڑھ لاکھ تک کی کرپشن ہوتی تھی لیکن آج آپ کی حکومت میں اس ادارے کو نیٹ اینڈ کلین بنایا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان ڈٹے رہنا یہ سارے لوگ چل کر واپس آئینگے لیکن آپ نے انہیں معاف نہیں کرنا ہے اور اسکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کردیا جائے اور پھر الیکشن میں جایا جائے اور گورنر راج لگائیں لیکن میری ایک نہیں سنی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست نہیں کرنا ہوں لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سیاست کی ہے۔

 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ  میں آپ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں اور میرا تعلق عمران خان کے ساتھ جیتے مرتے رہیگا۔

Advertisement

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں کبھی وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا لکن آج میں ہر وقت اور اس عمر میں جتنی بھی طاقت رہ گئی ہے وہ اللہ کے بعد عمران خان کے لئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر