Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں سیاسی اتھل پتھل؛ چوہدری پرویز کی نامزدگی کا توڑ کرنے کا پلان تیار

Now Reading:

پنجاب میں سیاسی اتھل پتھل؛ چوہدری پرویز کی نامزدگی کا توڑ کرنے کا پلان تیار
پرویزالہٰی

پنجاب میں وزرات اعلیٰ کے عہدے پر چوہدری پرویز الٰہی کی نامزدگی کو توڑنے کے لئے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

 اپوزیشن کی جانب سے چوہدری پرویز کی نامزدگی کا توڑ کرنے کا پلان تیار کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے اسمبلی ارکان کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی کو پرویز الٰہی سے رابطوں اور ملاقاتوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حمزہ شہباز کی ہدایات کے مطابق قیادت کی اجازت کے بغیر کوئی رکن ق لیگ سے ملاقات نہیں کرے گا تاہم ہدایت پر عمل نہ کرنے والا رکن پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر پرویز الٰہی کے مقابلے پر حمزہ شہباز کو لانے کی تجویز پیش کردی گئی تھی۔

Advertisement

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے عون چوہدری سے نئے وزیراعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست بھی کی تھی۔

اس درخواست پر عون چوہدری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی درخواست جہانگیر ترین کو پہنچادی گئی ہے لیکن حتمی فیصلہ ارکان کے ساتھ مکمل مشاورت کے ساتھ کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر