بولی وُڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کو فلم انڈسٹری کی مقبول اور طاقتور ترین جوڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
ایشوریہ اور ابھیشیک کے درمیان فلم ‘گُرو’ کی عکسبندی کے دوران قربتیں بڑھی تھیں۔ فلمی سیٹ سے شروع ہونے والی ملاقاتوں کا سلسلہ اتنا بڑھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو زندگی بھر کے لیے اپنا ہمسفر بنا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے کے ساتھ ‘گرو’ فلم کی تشہیر کے لیے نیویارک گئے تو انہوں نے ایشوریہ کو پرپوز کیا۔
اس حوالے سے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریہ نے بتایا تھا کہ ‘جب ابھیشیک مجھے گٹھنوں کے بل پروپوز کر رہے تھے تو مجھے یہ ہالی وڈ فلم کا ایک سین لگا، میں اتنا خوش ہوئی کہ ہاں کہنے میں وقت نہیں لیا۔

ابھیشیک اور ایشوریہ نے 2007 میں شادی کر لی تھی۔ ایشوریہ اپنے خاندان کو خصوصی ترجیح دیتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں ابھیشیک نے اپنے ہنی مون ٹرپ کے بارے میں ایک بہت ہی مضحکہ خیز بات شیئر کی تھی۔
اداکار نے بتایا تھا کہ ‘میں ایشوریہ کے ساتھ ڈزنی لینڈ گیا تھا۔ وہاں وہ مجھے چھوڑ کر مکی اور منی کے ساتھ پوز دے رہی تھیں، ہم نے وہاں بہت تفریح کی تھی۔
یہی نہیں، ابھیشیک بچن نے اپنی سالگرہ کے سفر کی کہانی بھی سنائی، جب وہ ایشوریہ رائے کے ساتھ مالدیپ گئے تھے۔ وہاں انہوں نے ایک رومانٹک کینڈل لائٹ ڈنر پلان کیا تھا لیکن موسم نے اس پر پانی پھیر دیا۔
ابھیشیک نے بتایا کہ ‘میں نے مالدیپ کے بیچ کنارے کینڈل لائٹ ڈنر ٹرائی کیا تھا لیکن ہوا کی وجہ سے موم بتی بار بار بجھ رہی تھی۔ ہوا اتنی تیز تھی کہ ریت کھانے میں آ رہی تھی۔
ابھیشیک اور ایشوریہ کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔ ایشوریہ اپنی بیٹی پر پوری توجہ دیتی ہیں اس لیے وہ فلموں میں بھی کم کام کر رہی ہیں۔ تاہم ، وہ جلد ہی منی رتنم کی فلم ‘پونین سیلون’ میں نظر آئیں گی۔

لیکن، ایشوریہ ان دنوں ایک مختلف وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
دراصل، ان دنوں ان کی ایک تصویر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر میں ایشوریہ رائے اپنے شوہر اور بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
ان تصاویر کو دیکھ کر اداکارہ کے مداح قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ وہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔
تصویر میں ایشوریہ نے بلیک آف شولڈر ڈریس پہنی ہوئی ہے۔
ان کی کچھ تصاویر سلیبریٹی فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ آر سرتھ کمار کی فیملی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
ان تصویروں میں ایشوریہ رائے بچن کا وزن بڑھا ہوا نظر آیا اور اپنے پیٹ کو بھی انہوں نے ہاتھ سے کور کیا ہوا ہے۔

تصویر کو دیکھنے بعد ایشوریہ رائے کے فینس اندازہ لگا رہے ہیں کہ وہ حاملہ ہیں کیونکہ فوٹوز میں ان کے پیٹ کا سائز بھی بڑا لگ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
