اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد خط کے جعلی ہونے کا ڈرامہ بند ہوجانا چاہئے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ وبندی وترقی اسد عمر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد اب یہ بحث ختم ہوجانا چاہئے اور تین دن سے جاری خط کے جعلی ہونے کا ڈرامہ بند ہوجانا چاہئے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان اپنے ساتھی نہ بچا سکے تو عالمی سازش کیسے ناکام بنائیں گے۔ جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ عمران خان کسی سے ڈرتا تو عالمی طاقتوں کے سامنے کھڑا نہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کے معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت، خط کا جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے مطالبے پر قومی اسمبلی ایوان میں خط کا معاملہ لانے کیلئے قرارداد لائے لیکن اپوزیشن نے اس تحریک کی مخالفت کردی اور اپوزیشن اپنے ہی مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔
انہوں نے کہا کہ پھر اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کا کہا تھا ، اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا بائیکاٹ کردیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب قوم دیکھے اپوزیشن اگر اس سازش کا حصہ نہیں تو پھر خط دیکھنے سے بھاگ کیوں رہی ہے، 10،15ارب روپے اگر باہر سے پھینکے جائیں تو چند لوگ تو ٹریپ میں آہی جاتے ہیں ۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد ان لوگوں کے لئے شرم کا مقام ہے جو پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے لئے ہونے والی بیرونی سازش کو جھوٹ کہہ رہے تھے۔
واضح رہے قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی مراسلہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی طرح کی بھی مداخلت ناقابل برداشت ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
