
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے نام خط لکھتے ہوئے تین اپریل کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کے تحفظ اور ان کو حفاظت کے ساتھ پارلیمنٹ میں پہنچایا جائے اور کسی سیاسی جماعت کی طرف سے پارلیمنٹ کے سامنے غیر ضروری مجمع اکٹھا نہ کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے خط میں واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات مں ایسا ہوا تو یہ آپ کی ذمہ داری ہوگی اور باقی جماعتیں بھی ایسا کرنے پر مجبور ہوں گی۔
اپوزیشن لیڈر کے مطابق تمام اراکین قومی اسمبلی کو بلاخوف و خطر پارلیمنٹ آنے کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی وفاقی سیکرٹری داخلہ کی قانونی ذمہ داری ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کے روز ہوگی اور اس دن پاکستان کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوجائیگا۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو اتوار کو دوپہر 3 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News