
ط
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آج اہم ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلوں سے متعلق سینیئر قیادت سے مشاورت کی جائیگی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اہم ہنگامی اجلاس آج دوپہر طلب کرتے ہوئے پارٹی کی سینیئر قیادت کو فوری زرداری ہاؤس پہنچنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
پیپلز پارٹی عدم اعتماد کے بعد کی سیاسی صورتحال پر سینیئر قیادت سے مشاورت کرے گی اور وفاقی سیٹ اپ میں پارٹی کو ملنے والی وزارتوں پر اعتماد میں لے گی۔
اس اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت حکومتی خط اور دھمکیوں سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی اور دیگر اہم فیصلوں سے متعلق سینیئر قیادت کو اعتماد میں لے گی۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کا اجلاس ساڑھے 3 بجے زرداری ہاؤس میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News