
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما عالیہ حمزہ نے شہباز شریف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غدار وطن سیاست میں مقابلہ نہیں کرسکے تو دشمنوں کےساتھ ملکر سازشیں شروع کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام آپ کے مکروہ چہرے پہچان چکی ہے، عوام آپ کی غداری کو کبھی نہیں بھولے گی، اپوزیشن کے لوگ اقتدار حاصل کرنے کے لیے بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بن گئے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام میں سرخرو ہوئے ہیں، امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہنا ان غداروں کے بس میں نہیں، عمران خان نے اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News