روزانہ سیڑھیاں چڑھنا دماغ کو جواں رکھتا ہے یہ بات امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی صحت انحطاط کا شکار ہوجاتی ہے اور یوں کئی دماغی امراض جیسے الزائمر اور ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے لیکن کون کورڈیا یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق دماغ کو صحت مند رکھنے کے لئے روزمرہ معمولات زندگی میں سیڑھیا چڑھنے کو معمول بنانا ان خطرات سے بچا جاسکتا ہے۔
اس تحقیق میں 331 شرکاء کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 19 سے 79 برس کے درمیان تھی۔ تحقیق کے ابتدا میں ان تمام شرکاء کے دماغ کا ایم آر آئی کے ذریعہ معائنہ کیا گیا جس میں دماغ کے گرے حصے کی پیمائش کوکیا۔
بعد ازاں تمام شرکاء کو روزانہ سیڑھیا چڑھنے کو کہا گیا اورنوٹ کیا گیا انہوں تعلیمی دور کے کتنے برس تک سیڑھیاں چڑھنے کا عمل انجام دیا۔
محققین کے نوٹ کیا کہ روزانہ سیڑھیا چڑھنا دماغ کے گرے حصے میں اضافے کا سبب بنا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمل دماغ کو جواں رکھنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
اس تحقیق کے اہم سربراہ جیسن سٹیفنز کا کہنا ہے کہ دیگرجسمانی سرگرمیوں کے مقابلے میں سیڑھیاں چڑھنا ایک ایسا عمل ہے جسے اگر عمر رسیدہ افراد دن میں صرف ایک بارہی اختیار کریں تو یہ دماغ کو جواں رکھنے میں اہم کردار کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
