Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے معاشی خودکشی کرلی، بلاول بھٹو

Now Reading:

حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے معاشی خودکشی کرلی، بلاول بھٹو

بلاول بھٹونے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، آئین کے تحفظ کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے، جہاں انھوں نےورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر کا آغاز شہید بینظیر بھٹو کو بذریعہ نظم خراج عقیدت پیش کرنے سے کیا ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں کہا کہ جو کہتا تھا کہ وہ بھیک نہیں مانگے گا، اس نے آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے معاشی خودکشی کرلی، عوام دشمن بجٹ میں امیروں کے لئے ریلیف اور غریبوں کے لئے بوجھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کے لیے ہماری پارٹی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہم آئین کے تحفظ کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Advertisement

بلاول کا کہنا تھا کہ عوام کے لئےآصف زرداری ہنستےہوئےجیل چلے گئےاورفریال تالپور نے قربانی دی، پی پی قیادت کو آگے بھی جتنی قربانی دینی پڑیں، ہم اسکے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ جمہوریت اور آئین پرآج ہرطرف سے حملے ہو رہے ہیں، آئینی، معاشی اور جمہوری حقوق پرڈاکا مارا جا رہا ہے، ہم نے آئینی، معاشی اورجمہوری حقوق جانیں دے کر چھینے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی  کہنا تھا کہ آئین اور انسانی حقوق کے تحفظ پرآج پھرمل کر جدوجہد کرنی ہوگی، یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمیں جیل بھیج کرڈرا لیں گے،یہ پورے خاندان کوجیل بھیج دیں، ہم آئین کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر