Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذلت اور رسوائی حکمران ٹولے کا مقدر بن چکی ہے، مولابخش چانڈیو

Now Reading:

ذلت اور رسوائی حکمران ٹولے کا مقدر بن چکی ہے، مولابخش چانڈیو
خان صاحب

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو  نے کہا ہے کہ عمران خان ٹولے نے پاکستان کی سیاست کو بدترین آلودگی سے دوچار کر دیا ہے جبکہ ذلت اور رسوائی حکمران ٹولے کا مقدر بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اور ان کے مشیر حالات اپنے دعووں کے برعکس دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں، وقت فیصلہ دے چکا ہے کہ یہ حکمران عزت کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ حکومت نے قوم کو بیروزگاری، بھوک اور افلاس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ وزرا کی بیہودہ گفگتو بتا رہی ہے کہ حکومت کے آخری دن آ چکے ہیں۔

مولابخش چانڈیو   نے یہ بھی کہا  کہ خاتون مشیر کو ایسے سوال نہیں اٹھانے چاہیئں جن کے جواب سے انہیں خود شرمندگی اٹھانی پڑے، انھیں وہی زبان استعمال کرنی چاہئے جو خواتین کو زیب دے۔

اب گھبرانے کی باری خان صاحب کی ہے، مولابخش چانڈیو

Advertisement

مولابخش چانڈیو   کا کہنا تھا کہ پی پی قیادت کے خلاف گری ہوئی زبان استعمال کرنے والے وزیر و مشیر نئی پارٹی کی تلاش میں ہیں لیکن جن کو اپنی عزت پیاری نہیں ہوتی وہی سیاسی مخالفت میں ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا  یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو کا نام مٹانے کے خواب دیکھنے والے تاریخ کے کوڑہ دان میں پڑے ہیں، بھٹو کل بھی زندہ تھا اور آج بھی زندہ ہے،

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری جرئت اور بہادری کی نئیں مثالیں قائم کر رہے ہیں، نواز شریف بیرون ملک چلے گئے، زرداری صاحب ملک میں رہ کر جرئت کے ساتھ انتقام کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

   اپنے بیان میں مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو  نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے یہ پرانا کھیل ہے، ان کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں کوئی اور ہلا رہا ہے، لیکن یہ کٹھ پتلی  چیئرمن بلاول بھٹو کی عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر