Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان خان کیس کے اہم گواہ کی موت پر کے آر کے کا ردعمل

Now Reading:

آریان خان کیس کے اہم گواہ کی موت پر کے آر کے کا ردعمل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کروز شِپ منشیات کیس کے اہم گواہ کی پُراسرار موت کے بعد فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنا ردعمل دیا ہے اور طاقت کے ناجائز استعمال کی طرف اشارہ دیا ہے۔

کمال راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آریان خان کیس کا گواہ پربھاکر سیل  پراسرار حالات میں مر گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت میں طاقتور لوگوں کو چیلنج کرنے کا نتیجہ ہے، ایسا لندن اور دبئی میں تو نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شپ کیس کے ایک آزاد گواہ پربھاکر سیل گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے ،اُن کی موت کی تصدیق ایڈووکیٹ تشار کھنڈارے نے کی جو ان کی نمائندگی کر رہے تھے۔

پربھاکر سیل منشیات کروز شپ کیس میں ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا ذاتی سیکیورٹی گارڈ تھا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم گوساوی نے آریان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور یہاں تک کہ اُنہیں آریان خان کا ہاتھ کھینچتے ہوئے این سی بی کے دفتر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں مہاراشٹر کے کابینہ وزیر نواب ملک نے گوساوی جیسے پرائیویٹ فرد کو کیس میں گواہ بنائے جانے کا معاملہ اٹھایا اور پوچھا کہ گوساوی آریان کو این سی بی کے دفتر میں گھسیٹ کر کیا کر رہے تھے۔

دوسری جانب پربھاکر سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر اور گوساوی کی مبینہ ادائیگی کے بارے میں گفتگو سنی ہے اور یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کروز پارٹی میں این سی بی کے چھاپے سے قبل ہی کے پی گوساوی کے پاس 10 لوگوں کی ایک فہرست موجود تھی جنہیں نشانہ بنانا تھا۔

Advertisement

اُنہوں نے اپنے بیان حلفی میں بتایا تھا کہ اسے گواہ بنایا گیا تھا اور اسے بغیر بتائے ہی 10 سادے کاغذوں پر دستخط کروائے تھے اور جس وقت یہ کارروائی ہو رہی تھی، اس کے پاس آدھار کارڈ بھی نہیں تھا۔

پربھاکر سیل کی چیٹ سے یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ اس نے اپنا آدھار کارڈ این سی بی ملازم سمیر کو بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ اکتوبر کے اوائل میں آریان خان کو ممبئی کے کروز پر منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور کئی عدالتی سماعتوں اور 26 دن کی طویل حراست کے بعد، بمبئی ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر کو آریان کو ضمانت دے دی تھی۔

آخرکار وہ 30 اکتوبر کو اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر جیل سے باہر آگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر