Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورچوئل ریئلٹی گیمز میں بُو کا استعمال حقیقت کا رنگ بھر سکتا ہے: تحقیق

Now Reading:

ورچوئل ریئلٹی گیمز میں بُو کا استعمال حقیقت کا رنگ بھر سکتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورچوئل ریئلٹی ویڈیو گیمز میں عمل سے مطابقت کے لیے بُو کا اضافہ حقیقیت کا رنگ لا سکتا ہے۔

تجربات میں رضاکاروں نے ورچوئل ریئلٹی گیم ریزیڈنٹ اِیول 7 بائی ہیزارڈ کھیلا۔ انہوں نے یہ گیم بُو کے ساتھ اور بُو کے بغیر کھیلا۔

اس ڈراؤنے گیم میں شدید بُو والی اشیاء موجود ہیں جیسے کہ سڑا ہوا کھانا، دھواں اور سڑتی کھوپڑی۔

محققین کو ان بُوؤں کے اضافے سے لوگوں کے گیم کے ماحول میں موجود ہونے کے احساس میں اہم اضافہ ہوا۔

یہ نئی تحقیق آسٹریلیا کی حکومتی ایجنسی CSIRO اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سِڈنی کے محققین کی جناب سے کی گئی۔

Advertisement

اپنے تحقیقی مقالے میں انہوں نے کہا کہ ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ صارفین کو اطراف کے سمعی و بصری تجربہ فراہم کرتے ہیں، لیکن عموماً سونگھنے کی حس کے تجربے کی فراہمی کو نظر انداز کرتے ہیں، جو ہماری حقیقی دنیا کے ماحول کے متعلق اضافی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

تحقیق کے لیے محققین نے 22 افراد کا انتخاب کیا جنہوں نے ریزیڈنٹ اِیول کے ورچوئل ریئلٹی کا تجربہ کیا۔

کل شرکاء میں میں 13 ایسے تھے جنہوں نے اس سے قبل ورچوئل ریئلٹی کا تجربہ کر رکھا تھا اور صرف تین ایسے تھے جن کو کسی قسم کے ویڈیو گیم کھیلنے کا تجربہ نہیں تھا۔

صرف ایک شریک ایسا تھا جس نے پہلے ریزیڈنٹ اِیول 7 کھیلا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر