
ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جوڑے جو اپنے پیسوں کو ملاتے ہیں ان کے درمیان بہتر تعلق ہوتا ہے اور ان میں علیحدگی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ یہ بالخصوص ان جوڑوں کے لیے حقیقت ہے جن کی آمدنی کم ہوتی ہے اور وہ اپنے بینک اکاؤنٹ علیحدہ رکھنے کے بجائے مشترکہ رکھتے ہیں۔
محققین کو معلوم ہوا کہ وہ جوڑے جو اپنی آمدنی ایک جگہ رکھتے تھے ان کے معاملات مثبت اور مستحکم تھے جس کی وجہ سے وہ انہوں نے رشتے کو بیان کرنے کے لیے مشترکہ زبان استعمال کی۔
نیو یارک کی کورنیل یونیورسٹی کے محققین کو معلوم ہوا کہ کئی جوڑوں نے ’میں اور میرا‘ کے بجائے ’ہم اور ہمارے‘ جیسے اسمِ ضمیر کا استعمال کیا۔
اس تحقیق کی رہنمائی ایمیلی گاربِنسکی نے کی جو کارنیل میں قائم سیمیول کَرٹِس جانسن گریجوایٹ اسکول آف مینیجمنٹ میں مارکیٹنگ اور مینیجمنٹ کمیونیکیشن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محققین کو امید تھی کہ مجموعی آمدنی جوڑے کا آپس میں ایک دوسرے پر انحصار بڑھائے گا۔ اس کے ساتھ جوڑے کے معاشی مفاد اور مقاصد بھی ایک ساتھ ہو جاتے ہیں۔ یہ چیزیں باہمی انحصار کی تھیوری بتاتی ہے کہ اعلیٰ سطحی رشتے کے معیار سے جُڑی ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News