Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں چینی سیٹلائٹ گِر پڑا، حکام اور عوام میں خوف و ہراس

Now Reading:

بھارت میں چینی سیٹلائٹ گِر پڑا، حکام اور عوام میں خوف و ہراس

 

بھارتی حکام نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا ہے کہ مہاراشٹرا میں چندر پور پولیس اور انتظامیہ نے ہفتے کی شام کو مبینہ طور پر آسمان سے گرنے والی دو اشیاء کو قبضے میں لے لیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ یہ پرزے چینی سیٹلائٹ کے ہیں۔

ہفتہ کے روز ضلع کے سینکڑوں دیہاتیوں نے آسمان پر جلتی ہوئی چیز کو دیکھا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کی تحصیل سندواہی کے لاڈبولی گاؤں میں ہفتہ کی شام ساڑھے سات یا آٹھ بجے کے قریب10 فٹ قطر کا ایک دھاتی رِنگ ملا۔

چندر پور کے ضلع کلکٹر اجے گلہانے نے بتایا کہ گاؤں والوں نے اس جلتی ہوئی چیز کو آسمان سے گرتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس چیز کو جمع کرکے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

گلہانے نے کہا کہ اسی طرح، اتوار کی صبح علاقے کے پاون پاڈ گاؤں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ قطر کی ایک دھاتی سلینڈریکل شکل کی چیز ملی۔

Advertisement

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اے ڈی جی پی راجندر سنگھ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی ماہرین فلکیات کے مطابق آسمان سے گرتی نظر آنے والی شے کوئی شہابِ ثاقب نہیں بلکہ ایک سیٹلائٹ ہے جو زمین کی فضا سے رابطے میں آنے کے بعد تباہ ہو کر مختلف خطوں میں گرا ہے۔

Advertisement

کسی سیٹلائٹ کے مدار میں گردش کرنے کے دورانیے کے بعد، اسے عموماً کنٹرولڈ طریقے سے تباہ کر دیا جاتا ہے، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سیٹلائٹ کنٹرول سے باہر ہو کر زمین کی فضا میں داخل ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں تقریباً 14 سال کے بعد ایسا واقعہ رونما ہوا ہے۔

Advertisement

ایک ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ انہیں دستیاب معلومات کے مطابق ایک بار جب ایسے سیٹلائٹ فضا میں داخل ہوتے ہیں، تو یہ جلنا شروع ہو جاتا ہے اور مختلف جگہوں پر گرتے ہیں، اس سیٹلائٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہوگا۔”

اس مخصوص سیٹلائٹ کے مختلف حصے راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں میں گرے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر