 
                                                                              چین کے سب سے بڑے شہر شینگھائی میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اضافے کے سبب لاکھوں افراد سخت لاک ڈاؤن میں گھروں میں محصور ہیں۔
اتوار کے روز صحت کے آفیشلز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 438 مصدقہ کیسز سامنے آئے، ان کے علاوہ 7 ہزار 788 بغیر علامتوں کے کیسز سامنے آئے۔
2.6 کروڑ کی آبادی والے شہر شینگھائی نے گزشتہ ہفتے دو مرحلے میں لاک ڈاؤن کا آغاز کیا، جہاں پر مشرقی پیوڈونگ سیکشن کے رہائشیوں کو جمعے کے روز سے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ ان کے پڑوس میں مغربی پیوکسی سیکشن چار روزہ آئسولیشن سے گزرا۔
یقین دہانیوں کے باوجود پیوڈونگ میں لاکھوں افراد اپنے گھروں میں محدود رہیں گے۔ اس دوران شہریوں کو غذا کی ڈیلیوری اور ادویات اور صحت کی سروسز کے حوالے سے مسائل پیش آ رہے ہیں۔
رہائشیوں کو جاری ہونے والے نوٹسز میں کہا گیا کہ انہیں روزانہ کووڈ-19 کا خود سے ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا اور ماسک پہننا اور خاندان کے ممبران سے رابطے سے بچنا ہوگا۔
عالمی وباء کے ابتدائی دنوں کے بعد سے حفاظتی اقدام اس پیمانے پر نافذ نہیں کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 